اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں میں رونق - جے پور دہلی روڑ پر واقع عیدگاہ کے پاس بکرا منڈی لگی ہے۔

عیدالاضحی کا تہوار کل یعنی پیر کے روز ملک بھر میں منایا جائے گا جس کے مدنظر دارالحکومت جے پور میں بھی عید کی تیاریاں جاری ہیں۔

عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں میں رونق

By

Published : Aug 11, 2019, 3:29 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 3:56 PM IST


بکروں کی خرید و فروخت کا دور بھی آخری دور میں پہنچ چکا ہے۔ جے پور دہلی روڈ پر واقع عیدگاہ کے پاس بکرا منڈی لگائی گئی ہے۔
بکروں کو خریدنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ منڈی پہنچ رہے ہیں۔ وہیں اس بار بکرے کی قیمت سات ہزار روپے سے لے کر دو لاکھ روپے لگائی جا رہی ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں میں رونق
دارالحکومت جے پور کے آس پاس کے علاقے اور ریاست کے الگ الگ اضلاع سے لوگ بکروں کو فروخت کرنے کے لئے جےپور پہنچے رہے ہیں۔

الگ الگ نام کے بکرے بازار میں موجود : یہاں پر بکروں کو الگ الگ نام بھی دیا گیا ہے جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اور دیگر اداکاروں کے نام شامل ہیں۔

مہنگائی ہونے کی وجہ سے بکرا بیچنے کے لئے دارالحکومت جےپور پہنچے لوگوں کے چہروں پر تھوڑی سی مایوسی صاف طور پر نظر آ رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار بازار اتنا اچھا نہیں ہیں جس طریقے سے ہم نے امید کی تھی۔ لوگوں کا کہنا ہے کی اس کے پیچھے بارش بھی ایک وجہ ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 3:56 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details