الور: ریاست راجستھان کے الور ضلع کے کشن گڑھباس تھانہ علاقے میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کی عصمت دری کرنے اور فحش ویڈیو بنا کر نو ماہ تک پیسے بٹورنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم آٹھ نوجوانوں نے اسے فحش تصویر ہونے کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی اس کے کپڑے اتار کر ویڈیو بنا لی۔ Eight persons booked in Kishangarh rape case
بعد میں ملزمین نے متاثرہ سے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر تقریباً 50 ہزار روپے لئے۔ بعد ازاں متاثرہ مزید رقم کا بندوبست نہ کرسکی تو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔ جو اس کے گھر والوں تک پہنچ گئی۔