ریاست راجستھان میں نو اکتوبر یعنی اتوار کے روز عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ جے پور کے مسجد آہنگران میں عید میلاد النبی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے امام غلام معین الدین نے بتایا کہ اسلامی سال کے تیسرے ماہ کی بارہ تاریخ کو یہ بڑا اور عظیم تہوار منایا جاتا ہے۔ اس روز حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے تھے، یہ مسلمانوں کے لئے بہت ہی خاص دن ہے۔ اس دن کی اہمیت بیت زیادہ ہوتی ہے۔Eid Miladun Nabi in Rajasthan
انہوں نے کہا کہ اس بڑے اور عظیم موقع پر جلوس محمدی دارالحکومت جے پور سمیت پورے راجستھان میں عقیدت و احترام اور دھوم دھام کے ساتھ نکالا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم اور آپ سب لوگ مل کر عید الفطر اور عید الاضحیٰ کا تہوار مناتے ہیں اسی طرح سے عید میلاد النبی کا تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے ماہ میں قرآن نازل ہوا، عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی دی جاتی ہے۔ اس مبارک موقع پر آپ ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔ Eid Miladun Nabi