النصر فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نیلوفر نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کافی ایسے خاندان ہیں جو روزانہ کما کر اپنا گزارہ کرتے تھے اور اپنے خاندان کے لوگوں کا پیٹ بھرتے تھے، ایسے لوگوں کو عید کے درمیان کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کے لیے ہماری تنظیم کی جانب سے عید کٹ تیار کی گئی ہے۔
راجستھان: النصر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید کٹ تقسیم نیلوفر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی ہماری تنظیم کی جانب سے ایسے لوگوں کے لیے سحری اور افطار کا بھی پورا بندوبست کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگوں کی عید سادگی کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن رسوائی میں کسی طرح سے کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے اس لیے ہماری تنظیم کی جانب سے عید کے موقع پر جو کھانا بنایا جاتا ہے ان تمام چیزوں کو کٹ کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس کٹ کو تقسیم کرتے وقت ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہیں گے آنے والے برس عیدالفطر کا تہوار عقیدت و احترام اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس وقت شاپنگ بھی کی جائے گی۔