جے پور: دراصل گزشتہ لمبے وقت سے دارالحکومت جے پور کے کربلا میدان میں وقف بورڈ کی بنا اجازت کے وقف بورڈ کی زمین کا ناجائز طرح سے غلط استعمال کیا جا رہا تھا اور وقف بورڈ کو کافی نقصان بھی ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی غصہ بھی میریز گارڈن کو لے کر نظر آرہا تھا۔ LOCALS DEMAND FOR THE PROTECTION OF WAQF PROPERTY IN RAJASTHAN۔ جس کے بعد ای ٹی وی بھارت اردو میں صحافت کا کردار ادا کرتے ہوئے پورے معاملے کو لے کر خبر شائع کی، جس کے بعد راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے جو میریز گارڈن والے وقف بورڈ کی زمین کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ان کو نوٹس جاری کیے گئے۔ وہیں پورے معاملے کو لے کر راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے پولیس کو بھی ایک خط لکھا گیا ہے، اس میں یہ کہا گیا ہے کہ وقف بورڈ کی زمین کا ناجائز طرح سے استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے ہمارے ملازمین کو ہم یہاں سے روانہ کر رہے ہیں ان کے ساتھ میں پولیس کے جوانوں کو بھیجا جائے۔
Rajasthan Waqf Board: ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا اثر، راجستھان وقف بورڈ حرکت میں آیا - Effect of ETV Bharat in Rajasthan
ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا بڑا اثر راجستھان میں نظر آیا ہے، یہاں دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں وقف بورڈ کی زمین کا جو ناجائز استعمال بنا وقف بورڈ کی اجازت کے کیا جا رہا تھا ان کی خبر شائع ہونے کے بعد ان لوگوں کو وقف بورڈ کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ Effect of ETV Bharat
Effect of ETV Bharat in Rajasthan
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ اس پورے معاملے کو لے کر 9 جون کو ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے خبر شائع کی گئی تھی جس کے بعد خبر کا بڑا اثر ہوا ہے، وہیں اس پورے معاملے کو لے کر وقف بورڈ افسر محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو جیسے ہی اس بات کی اطلاع ملی کہ ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے اس کے بعد ہم لوگوں نے ملازمین کو موقع پر روانہ کر دیا ہے۔