اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے پیش نظر درگاہ میں حفاظتی تدابیر جاری - daragh ajmer sharif

عالمی دہشت کا سبب بنے کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک بھارت میں ہر طرح کے حفاظتی قدم اٹھائے جارہے ہیں۔

effect of coronavirus at dargah ajmer sharif
کورونا وائرس کے پیش نظر درگاہ میں حفاظتی تدابیر جاری

By

Published : Mar 18, 2020, 11:50 AM IST

Updated : Mar 18, 2020, 2:11 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں بھی کورونا وائرس کو لے کر درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان کی جانب سے بھی حفاظت کے ہر ممکن انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر درگاہ میں حفاظتی تدابیر جاری

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف، جہاں لاکھوں زائرین و عقیدتمند زیارت کرنے پہنچتے ہیں۔اس لیے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

ایسے میں عالمی دہشت کا سبب بنے کورونا وائرس سے زائرین کو بچانے اور ان کی حفاظت کے لیے درگاہ شریف میں سوڈیم ہائپو کلورائیڈ کا اسپرے کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ درگاہ کمیٹی کے معرفت اسکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں جے پور میں ہوئی میٹنگ میں اس تعلق سے درگاہ کمیٹی کے نمائندوں سمیت درگاہ دیوان کے بیٹے سید نصیر الدین چشتی اور درگاہ شریف کے خادموں کی انجمن کے نمائندوں نے شرکت کی اور اجمیردرگاہ آنے والے زائرین کو کورونا وائرس سے بچانے کے ہر ممکن انتظام کرنے کا وعدہ کیا۔

کورونا وائرس کے چلتے اجمیر شریف درگاہ میں آنے والے زائرین کی تعداد میں کمی ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ زائرین سے گلزار رہنے والی درگاہ اب خالی خالی نظر آ رہی ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2020, 2:11 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details