کورونا کے پھیلاؤں کو روکنے کے لیے راجستھان بی جے پی کی جانب سے پی ایم کیر فنڈ میں پانچ کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس وبا کے خلاف جنگ میں عوامی تعاون کا سلسلہ جاری ہے، بی جے پی رہنما سی اے ستیش سرین اور ڈاکٹر سریندر کالا نے پانچ لاکھ ایک ہزار روپئے کا چیک بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا کے حوالہ کیا۔
جئے پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان رام چرن بوہرہ کی اپیل کے بعد عوام کی جانب سے بڑے پیمانہ پر پی ایم کیر فنڈ میں عطیات وصول ہو رہے ہیں۔ شیام نگر کے رہنےوالے پرکاش اگروال اور ان کی اہلیہ نے پی ایم کیر فنڈ میں پانچ لاکھ اور وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ گیارہ ہزار روپئے دیا ہے جبکہ انہوں اس سلسلہ میں چیک رام چرن بوہرہ کے حوالہ کیا۔