راجستھان میں کورونا وبا کی اثرات کو دیکھتے ہوئے محکمہ اقلیتی کی جانب سے اقلیتی طبقے کے بچوں کو دئیے جانے والی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد نہیںکیا جارہا ہے۔
راجستھان: کورونا کا اثر، اقلیتی بچوں کی ٹریننگ روکی - راجستھان اقلیتی بچوں کی ٹریننگ روکی
ریاست راجستھان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، اس وباء سے ہر طبقہ کافی زیادہ متاثر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، وہیں اب بچوں کی ٹریننگ پر بھی اس کا اثر صاف طور پر نظر آ رہا ہے۔ راجستھان میں اقلیتی محکمے کی جانب سے اقلیتی طبقے کے بچوں کے لئے روزگار فراہم کرانے کی ٹریننگ دینے کے مقصد سے درخواست دئیے گئے تھے، جنہیں ٹریننگ کیمپ میں روزگار کے لیے ٹریننگ دی جانی تھی لیکن کورونا وباء کی وجہ سے یہ ٹریننگ کیمپ ہی منعقد نہیں ہو پائے۔
جے پور اقلیتی افسر شکیل احمد نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی کی جانب سے اقلیتی طبقے کے بچوں کو کمپیوٹر ڈیٹا انٹری آپریٹر، پلمبر، ٹیلی اکاؤنٹنگ، ہوٹل مینجمنٹ ڈپلومہ، بیوٹی پارلر، سی سی ٹی وی اسٹالیشن، گارمیٹ میکنگ، کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور الیکٹرکل کی ٹریننگ کے لیے تین بیج تیار کرلئے گئے تھے، لیکن کورونا وباء کی وجہ سے یہ کیمپ نہیں ہو پائے، ہماری جانب سے جن بچوں کو اس کے لیے منتخب گیا ہے ان تمام لوگوں کی معلومات محکمہ اقلیتی کو پہنچا دی گئی ہے،
شکیل احمد نے بتایا کہ جن بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی ان کو محکمہ کی جانب سے روزگار فراہم کروانے کے لیے محکمہ کی جانب سے قرض بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں، بہرحال کورونا وباء کے ختم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ ان بچوں کی ٹریننگ شروع کی جاسکے۔