اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع عالمی شہورت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں ماہانہ چھٹی شریف کی اجتماعی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ درگاہ کے خادموں کی کمیٹی کی جانب سے چشتیہ سلسلے کا شجرہ بھی پڑھا گیا۔ چھٹی شریف کی محفل میں صوفیانہ محفل کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چھٹی شریف کی فاتحہ میں عقیدت مندوں کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز کے آستانہ شریف پر چادر پھول پیش کیے گئے۔ یہاں اجتماعی دعا کا اہتمام صبح نو بجے کیا گیا تھا جس میں تقریبا ایک لاکھ کے قریب زائرین نے شرکت کی۔ اس موقعے پر درگاہ میں نذر نیاز کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ چھٹی شریف کے موقعے پر درگاہ حدود میں عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آیا۔ درگاہ کی شاہجہانی مسجد، اکبری مسجد اور دیگر مقامات پر زائرین خواجہ عقیدت مندوں نے کھڑے ہو کر نذر و نیاز کا تحفہ پیش کیا۔