اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ اجمیر شریف میں فلم کی کامیابی کے لیے شُوبھم وانکھیڑے نے حاضری دی - Ajmer Sharif

دلیپ وانکھیڑے اپنی نئی ہندی فلم "پھوپا" بنارہے ہیں، جس میں شُوبھم وانکھیڑے کے ساتھی اداکار کے طور پر پنکج تیواری بھی شامل ہیں۔

درگاہ اجمیر شریف میں فلم کی کامیابی کے لیے دعا
درگاہ اجمیر شریف میں فلم کی کامیابی کے لیے دعا

By

Published : Sep 8, 2021, 5:14 PM IST

بالی ووڈ فلم ہدایت کار دلیپ وانکھیڑے اور فلم اداکار شُوبھم وانکھیڑے اجمیر شریف درگاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے عالمی مشہور حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر اپنی آنے والی نئی فلم 'پھوپا' (FUPAA) کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

درگاہ اجمیر شریف میں فلم کی کامیابی کے لیے دعا

بالی ووڈ فلم "خیر" کی تشکیل کے بعد اب فلم ہدایت کار دلیپ وانکھیڑے اور اداکار شُوبھم وانکھیڑے اجمیر شریف درگاہ پہنچے۔ دلیپ وانکھیڑے اپنی نئی ہندی فلم "پھوپا" بنارہے ہیں، جس میں شبھم وانکھیڈے کے ساتھی اداکار کے طور پر پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

شُوبھم وانکھیڑے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے جیسا سپر اسٹار بننا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کی بزنس مین ہونے کے باوجود وہ فلم اداکاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے وزیر جتیندر اوہاڑ کی درگاہ اجمیرشریف میں حاضری

ڈائریکٹر دلیپ کے مطابق فلم "پھوپا" کی شوٹنگ حیدرآباد، اندور اور لکھنؤ میں ہوگی۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ برس فلم ریلیز کردی جائے گی۔

اجمیر شریف درگاہ میں ڈائریکٹر دلیپ وانکھیڑے اور فلم اداکار شُوبھم وانکھیڑے کو خادم سید منور چشتی پہلوان نے زیارت کرائی اور سید شاہد چشتی نے تبرک پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details