سری گنگا نگر:موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات کو ہونے والے اس واقعہ میں ڈرون نظر نہیں آیا لیکن اس کی آواز سن کر فوجیوں نے تقریباً ایک درجن گولیاں چلائیں۔Drone And Firing At Sri Ganga dhara In Rajasthan
اس کے بعد رات کو دوبارہ ڈرون کی آواز نہیں آئی۔آج صبح کھیالی والا چوکی کے تحت چک 5-ایف ڈی کے کھیتوں میں بی ایس ایف کے افسروں اور جوانوں نے تلاشی مہم چلائی۔ گھیرا بندی کے دونوں اطراف کے کھیتوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
اس میں گاؤں والوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ اندیشہ ہے کہ ڈرون کے ذریعے ہندوستانی علاقے میں کوئی مشکوک چیز گرائی گئی ہے تاہم خبر لکھے جانے تک کسی مشکوک چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:PM Modi Compliments JK People پی ایم مودی کا ٹویٹ، کشمیری لوگوں کی تعریف کی
واضح رہے کہ سری گنگا نگر ضلع کی سرحد سے متصل کھیالی والا سرحدی چوکی کے قریب ایک بار پھر مشتبہ پاکستانی ڈرون کی آواز سنی گئی، جس پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔Drone And Firing At Sri Ganga dhara In Rajasthan