اجمیر: ریاست ارجستھان کے ضلع اجمیر میں میونسپل کونسل اجمیر نے بی ٹی او کی بنیاد پر جھیل میں کروز انتظامی کا ٹھیکا دیا ہے۔کروز بن کر تیار ہے جسے اسی ماہ انا ساگر میں اتارا جائے گا۔مارچ کے آخری ہفتہ تک کروز کو مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے انا ساگر میں اتار دیا جائے گا۔ میونسپل کونسل کو اس سے 67 لاکھ کی سالانہ آمدنی ہوگی۔
میونسپل کونسل اجمیر شہر کو ٹورسٹ ہب بنانے کی کوشش میں لگاتار مصروف ہے۔ کونسل ایک کمپنی سے بی ٹی او کے ذریعے ڈبل ڈیکر کروز کو پانی میں اتارنے کی تیاری میں ہے, ڈبل ڈیکر کروز میں 150 لوگوں کو سوار کیا جا سکتا ہے, ٹھیکہ شرطوں کے مطابق کمپنی میونسپل کونسل کو 67 لاکھ روپے سالانہ دے گی۔