احتجاج کی وجہ سے مریضوں اور ہسپتال کے حالات بگڑ چکے ہیں۔ یہاں پر علاج کرانے کے لیے ریاست کے الگ الگ جگہوں سے آئے ہوئے عوام کو کافی زیادہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام ڈاکٹرز کو ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کسی کا علاج نہیں کر رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد مریضوں کے حالات بگڑے - احتجاج کے بعد مریضوں کے حالات بگڑے
ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں واقع ریاست کے سب سے بڑے ہسپتال سوائی مان سنگھ ( ایس ایم ایس) کے ڈاکٹروں کے ساتھ مسلسل مار پیٹ کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے بعد تمام ریزیڈنس ڈاکٹر احتجاج پر ہیں۔
![ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد مریضوں کے حالات بگڑے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4906495-86-4906495-1572423316537.jpg)
ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد مریضوں کے حالات بگڑے
ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد مریضوں کے حالات بگڑے
ایک ایسا میلہ، جہاں ہم سفر کا انتخاب بھی
انہوں نے بتایا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہسپتال میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، ساتھ ہی ایک ایسا نظام بنایا جائے جس سے ہم ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں حکومت نے بات چیت کرنے کے لیے بلایا ہے اگر حکومت ہماری بات مانتی ہے تو ہم دوبارہ سے کام پر لوٹ آئیں گے۔