اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں دیوالی کا جشن

ریاست راجستھان میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

جے پور میں دیوالی کا جشن

By

Published : Oct 27, 2019, 11:15 PM IST

دیوالی کے موقع پر کئی مذہبی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ گھروں اور دفتروں میں پوجا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ہندو مرد و خواتین نے مندروں میں جاکر پوجا کی۔

دیوالی کے موقع پر دارالحکومت جے پور کے بازار روشنی سے جگمگاتے نظر آئے۔ اس روشنی کو دیکھنے کے لیے جے پور ہی نہیں بلکہ ریاست کی الگ الگ جگہوں سے لوگ جے پور کے بازاروں میں پہنچے۔

دراصل بھگوان رام چودہ برس ونواس گزار کر ایودھیا واپس آئے تھے۔ اس کی خوشی میں لوگوں نے اپنے گھروں کو دیوں سے سجایا تھا۔ اسی لیے اس دن دیوالی منائی جاتی ہے۔ اس دن لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے۔ جے پور میں تہوار کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں کو سجایا ہے جس سے ہر طرف رونق نظر آ رہی ہے۔ چہار جانب قمقمے نظر آ رہے ہیں۔

جے پور میں دیوالی کا جشن

دیوالی کے پانچ روزہ پروگرام کے تحت پیر کے روز گووردھن پوجا کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس پوجا کا ہندو مذہب میں ایک خاص مقام ہے، اس دن سب لوگ ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دینے کے لیے ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔

پانچویں روز یعنی منگل کے روز ہندو رواج کے مطابق بہنیں اپنے بھائیوں کے ساتھ بھائی دوج منائیں گیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details