عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں ہسپتال میں آکسیجن کی قلت سے لوگ مر رہے ہیں۔ اب پینے کا پانی ملنا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اسی قلت کو دیکھتے ہوئے راجستھان کے ادھم پور میں سماجی تنظیم ڈوگرا کرانتی دل نے مریضوں کے درمیان پانی کے پیکٹ تقسیم کیے۔
ادھم پور: لوگوں کے درمیان پانی کے پیکیٹ کی تقسیم - rajasthan news
راجستھان کے ادھم پور کے ضلع ہسپتال میں کورونا مریضوں کے درمیان سماجی تنظیم ڈوگرام کرانتی کے ذریعہ کیمپ لگا کر پانی کے پیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
جانکاری کے مطابق ادھمپور کے ضلع ہسپتال میں لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے پریشان ہونا پڑ رہا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی و ڈوگرا کرانتی دل کے چیف بلونت سنگھ منکوٹیا کے ذریعہ ادھمپور ضلع ہسپتال میں لوگوں کے درمیان پانی کے پیکیٹ تقسیم کیے گیے اور ہیلپ نمبر جاری کیا گیا۔
ضلع ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد میں ہر روز لوگ اور مریض اپنی صحت کا جانچ کرانے اور کورونا ٹسٹ کے ساتھ ویکسین لگوانے آتے ہیں۔ انہیں پانی کے لیے پریشان ہونا پڑتا ہے۔ ڈوگرا کرانتی دل کے چیف اور سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ نے کہا کہ یہ تنظیم ادھمپور کے عوام مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔