کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس عیدالاضحی کی خوشیاں بھلے ہی محدود ہوگئی ہوں۔ لیکن فریضہ حج کے پاکیزہ موقع پر ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ضرورت مندوں کی خوشیوں میں چار چاند لگانے کے لیے بذریعہ جنت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے راشن کٹ تقسیم کیا گیا ہے۔
اجمیر: ضرورت مندوں میں راشن تقسیم - کانگریس رہنما حاجی محمود خان کے مطابق 251 ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم
راجستھان کے شہر اجمیر میں جنت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے تاکہ جو لوگ غریب ہیں وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔
ضرورت مندوں میں راشن تقسیم
جنت ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور کانگریس رہنما حاجی محمود خان کے مطابق 251 ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ راشن تقسیم کرنے کا خاص مقصد فریضہ حج اور عیدالاضحی کی خوشیوں میں سب کو شریک کرنا ہے۔
اسپیکر سی پی جوشی اور ویبھو گہلوت کی گفتگو کا ویڈیو وائرل
بتا دیں کہ جنت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہزاروں ضرورت مندوں کو لاک ڈاؤن میں بھی مدد کی گئی ہے۔ شہر سے لےکر دیہات تک راشن کٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب حج اور عیدالاضحی کے موقع پر ضرورت مندوں کے ساتھ بھی خوشیاں منائی جارہی ہے۔