اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکر سکرانتی پربچوں میں پتنگ اور چاکلیٹ تقسیم - راجستھان ای ٹی وی خبر

راجستھان کے دارلحکومت سمیت ریاست بھر میں آج 14 جنوری کو مکر سنکرانتی کا تہوارعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جہاں ایک جانب مندروں میں بھجن اور دیگرتقاریب منعقد کی جا رہی ہیں وہیں، دوسری جانب مختلف علاقوں میں الگ الگ طرح کے پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

بچوں میں پتنگ اور چاکلیٹ تقسیم
بچوں میں پتنگ اور چاکلیٹ تقسیم

By

Published : Jan 14, 2021, 8:11 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مکر سکرانتی کا تہوار قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کے ماحول میں منایا جا رہا ہے۔ حاجی پور میں کربلا علاقے میں مسلم تنظیم "کربلا یووا شانتی اور سدھار سمیتی" کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں علاقے سے گزرنے والے چھوٹے بچوں کے درمیان پتنگ اور چاکلیٹ تقسیم کی گئی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی مقامی تھانہ کے عہدیدار سوربھ تیواری رہے۔

اس کیمپ کا انعقاد صبح دس بجے شروع ہوا اور شام تک مسلسل طور پر جاری رہا۔ کیمپ میں ایک ایک مخصوص پیغام دینے والا بینر بھی آویزاں کیاگیا تھا۔ بینر میں کورونا وبا سے تحفظ کے لئے ماسک لگانے کا پیغام دیا گیا تھا۔

اس بینر میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کا کورونا سے متعلق جاری کردہ رہنما خطوط اور مکر سکرانتی کے پیش نظر جاری پیغامات کا بھی تذکرہ تھا

اس پروگرام کی دارالحکومت جے پور میں ہر سمت تعریف ہو رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details