اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس پی اراکین اسمبلی کے معاملے میں جاری نوٹس پر تعمیل کی ہدایت

راجستھان ہائی کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے اراکین اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرنے کے معاملے میں ایک جج پر مشتمل بینچ کی نوٹس پر آٹھ اگست تک عمل درآمد کی ہدایت دی ہے۔

direction to comply with the notice issued in the case of bsp mlas
بی ایس پی اراکین اسمبلی کے معاملے میں جاری نوٹس پر تعمیل کی ہدایت

By

Published : Aug 6, 2020, 7:02 PM IST

چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور پرکاش گپتا نے بی ایس پی کی جانب سے دائر عرضی کا نمٹارہ کرتے ہوئے نوٹس خصوصی ایلچی کے ذریعے جیسلمیر کے ضلع جج کو بھیجنے کی ہدایت دی۔ ضرورت پڑنے پر وہ پولیس افسر کی مدد لے سکیں گے۔

علاوہ ازیں یہ نوٹس راجستھان پتریکا کے باڑمیر اور جیسلمیر ایڈیشن میں بھی شائع کروانے کی ہدایت دی جہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بی ایس پی کے چھ اراکین اسمبلی کے ٹھہرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

عدالت نے ایک جج پر مشتمل بینچ کو چھ بی ایس پی اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل کرنے کے اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کے فیصلے پر روک لگانے کے معاملے درخواست پر 11 اگست کو شنوائی کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جئے پور : پروڈکشن وارنٹ پر سنجے جین گرفتار

بی ایس پی نے عرضی دائر کی ہے جس میں کیس کے عدالت میں ملتوی رہتے اس کے چھ اراکین اسمبلی کو فلور ٹسیٹ میں ووٹنگ کرنے پر روک لگانے کی گذارش کی گئی ہے۔ 18 ستمبر سنہ 2019 کو چھ بی ایس پی اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کے اسمبلی اسپیکر کے فیصلے پر شنوائی کے لیے بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور کی عرضی کو عدالت نے خارج کرکے نئی عرضی دائر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بی ایس پی کی جانب سے نئے سرے سے عرضی دائر کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کے جیسلمیر میں ایک ہوٹل میں رکھنے کے سبب نوٹس پر عمل درآمد نہیں ہو پا رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details