شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 22 دسمبر کو ایک بڑا اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں مسلم برادری کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر مزاہب کے گروپ بھی شامل ہونگے۔
جے پور میں سی اے اے کے خلاف 22 دسمبر کو احتجاج ہوگا - جے پور میں سی اے اے کے خلاف 22 دسمبر کو احتجاج ہوگا
مسلم تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی گروپ بھی اس احتجاج میں شامل ہونگے۔
جے پور میں سی اے اے کے خلاف 22 دسمبر کو احتجاج ہوگا
ملک اور آئین بچاؤ مورچہ کے ذمہ داروں نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ 'اس اجلاس میں تمام طبقوں کے لوگ شامل ہونگے جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرے گے'۔
ذمہ داروں کے مطابق یہ پروگرام پہلے کربلا گراؤنڈ میں ہونے والا تھا لیکن وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کے بعد یہ پروگرام ایم ڈی روڈ پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ منتظمین نے کہا 'پروگرام کی جگہ بدلنے کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔