اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر کی اجمیر درگاہ پر حاضری - ملک میں کسی بھی طرح کے تشدد کی واردات کو برداشت نہیں کیا جائے گا

قومی اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر دھن لکشمی نے آج صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر پیش کر ملک میں امن و امان کےلیے دعا مانگی۔

قومی اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر دھن لکشمی آج خواجہ کی درگاہ میں حاضری لگائی
قومی اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر دھن لکشمی آج خواجہ کی درگاہ میں حاضری لگائی

By

Published : Aug 28, 2021, 9:58 PM IST

عالمی مشہور درگاہ صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی زیارت کے لیے اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر دھن لکشمی آج ایک روزہ دورے پر اجمیر پہنچیں جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر پیش کرکے ملک میں امن و امان کےلیے دعائیں مانگیں۔

ویڈیو

اس دوران درگاہ کے خادم سید افشان احمد چشتی نے انہیں خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ کی زیارت کرائی، درگاہ میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھن لکشمی نے کہا کہ 'ان کی اجمیر درگاہ سے گہری عقیدت ہے اور خواجہ صاحب کا کرم بھی ان پر ہمیشہ بنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تشدد کے واقعات پر اقلیتی کمیشن فوری طور پر ایکشن لیتا ہے۔

دھن لکشمی نے یہ بھی کہا کہ 'اجمیر میں گزشتہ دنوں پیش آئے ہجومی تشدد کی واردات میں قومی اقلیتی کمیشن نے حکومت راجستھان کے چیف سکریٹری سے جواب طلب کیا ہے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ملک میں کسی بھی طرح کے تشدد کی واردات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملک میں کہیں بھی تشدد ہوتا ہے تو جواب طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ قومی اقلیتی کمیشن نے دو روز قبل راجستھان حکومت کے چیف سکریٹری سے اجمیر میں 18 اگست کو ہوئے ہجومی تشدد کی واردات کو لے کر نوٹس جاری کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details