محرم الحرام کی چار اور پانچ تاریخ کو پاکستان کے پاکپتن شریف میں بابا فرید چشتی کا عرس منایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کی جو عقیدت مند پاکستان نہیں جا سکتے، وہ اجمیر شریف بابا فرید کے چلّہ شریف پر حاضری دے کر عرس میں شرکت کرتے ہیں۔
اجمیر حضرت خواجہ غریب نواز کی آستانہ کے قریب ہی بابا فرید کا چلّہ ہے، جو سال میں ایک مرتبہ صرف 72 گھنٹوں کے لیے ہی کھولا جاتا ہے۔
ضلع انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی اس عرس کا انتظام کرتے ہیں جسے مینی عرس بھی کہا جاتا ہے۔