اجمیر:"مجھے یقین ہے کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا۔ میرا حسین مجھے کربلا بلائے گا" کربلا کا سفر امت رسول اللہ کی آرزو ہے۔ ایسے میں اب اجمیر شریف کے مسلمان نوجوانوں نے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے اور عاشقان اہل بیت کو کربلا کی زیارت پر بھیجنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ اس اقدام کا آغاز صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر ایک محفل منعقد کرکے کیا گیا۔ جہاں ممبئی اور اجمیر کے دو عقیدت مندوں کو کربلا شریف بھیجنے کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار روپے بطور اخراجات پیش کیے گئے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سفر کے لیے ہر شخص نے 200 روپے کا کوپن خریدا تھا اور پھر ان تمام کوپنوں کو جمع کرکے قرعہ اندزی کی گئی ہے۔ جس میں ممبئی کے ماجد خان اور اجمیر کے حاجی سید استخار چشتی کے نام سامنے آئے۔ ان دونوں کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ درگاہ کے احاطہ نور میں کمیٹی ممبران نے ماجد خان اور افتخار چشتی کو پھولوں سے گل پوشی کرکے خوش آمدید کہا اور آخر میں ان کی سلامتی اور خوشیوں کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: