اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی سے زائرین پریشان - کربلا درگاہ کے میدان میں سیوریج چیمبر

کربلا درگاہ کے میدان میں سیوریج چیمبروں کی صفائی نہ ہونے کا خمیازہ اب اس درگاہ میں آنے والے زائرین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں درگاہ میں زیارت کرنے کے لیے پورے ملک سے آنے والے زائرین اب اسی گندگی کے درمیان کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔

جے پور: میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی سے زائرین پریشان
جے پور: میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی سے زائرین پریشان

By

Published : Apr 3, 2021, 4:35 PM IST

Updated : Apr 3, 2021, 4:49 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا درگاہ کے میدان میں سیوریج چیمبروں کی صفائی نہیں ہونے کے سبب گندا پانی جمع ہے۔ اس سے زائرین کو ہر روز پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جے پور: میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی سے زائرین پریشان

کربلا درگاہ کے میدان میں سیوریج چیمبروں کی صفائی نہ ہونے کا خمیازہ اب اس درگاہ میں آنے والے زائرین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں درگاہ میں زیارت کرنے کے لیے پورے ملک سے آنے والے زائرین اب اسی گندگی کے درمیان کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔

زائرین کو ہو رہی پریشانی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں پر نہ تو پانی کا انتظام ہے اور نہ ہی کسی طرح کی صفائی کا انتظام ہے۔

درگاہ میں آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ یہاں پر صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم لوگ کھانا بھی اسی گندگی میں بنانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مؤقر عالم دین و امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کا انتقال

Last Updated : Apr 3, 2021, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details