اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: اردو سے متعلق مطالبات منظور

راجستھان میں اردو کے ساتھ ہورہے سوتیلے سلوک اور مدرسہ پیرا ٹیچرس کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر یکم نومبر سے راجستھان کے چورو ضلع سے شروع ہوئی ڈانڈی یاترا کو اودے پور میں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

By

Published : Nov 23, 2020, 12:34 AM IST

راجستھان: اردو سے متعلق مطالبات منظور
راجستھان: اردو سے متعلق مطالبات منظور

ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمشیر بھالو خان نے یاترا ختم کرنےکا اعلان کیا۔ یہ یاترا ڈانڈی میں ختم ہونی تھی لیکن اس سے قبل ہی راجستھان حکومت کا ایک وفد راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی قیادت میں اتوار کو ادے پور پہنچا۔ وفد نے شمشیر بھالو خان کو یہ بھروسہ دلایا کہ ان کے جو مطالبات ہیں ان کو مان لیا گیا ہے۔لہذا اب یہ ڈانڈی یاترا یہیں ختم کر دیں۔

حکومت کی جانب سے دیے گئے بھروسےکے مدنظر ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمشیر بھالو خان کی جانب سے یاترا روک دینے کا اعلان کیا گیا۔

راجستھان: اردو سے متعلق مطالبات منظور

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور ریاستی حکومت میں وزیر تعلیم اور کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے دیئے گئے تیقن کے بعد چورو سے ڈنڈی تک جو یاترا شمشیر بھالو خان کی جانب سے جن مطالبات کو لے کر نکالی جا رہی تھی ان 9 مطالبات کو مان لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر: خواجہ محمد حنیف میاں کا عرس

ABOUT THE AUTHOR

...view details