اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reservation in Rajasthan راجستھان کے قبائلیوں کے کُل ریزرویشن کا نصف ٹی ایس پی علاقے کو دینے کا مطالبہ - راجستھان ایس ٹی ریزرویشن پر کانگریس

راجستھان کے قبائلیوں کے کُل ریزرویشن کا نصف حصہ ٹرائبل سب پلان علاقے کو دینے کے مطالبے کو تقویت دینے کے لیے کانگریس پارٹی کے بینر تلے ٹی ایس پی علاقے میں کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

راجستھان کے قبائلیوں کے کُل ریزرویشن کا نصف ٹی ایس پی علاقے کو دینے کا مطالبہ
راجستھان کے قبائلیوں کے کُل ریزرویشن کا نصف ٹی ایس پی علاقے کو دینے کا مطالبہ

By

Published : Mar 17, 2023, 3:14 PM IST

ادے پور:راجستھان کے ادے پور ڈویژن میں قبائلیوں کی کثرت کے پیش نظر قبائلیوں کو ملنے والے کُل ریزرویشن کا نصف حصہ ادے پور ڈویژن کے ٹی ایس پی علاقے کے قبائلیوں کو دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ٹرائبل سب ایریا پلان (ٹی ایس پی) علاقے میں رہنے والے قبائلی رہنماؤں نے اس سلسلے میں ریاست کے قبائلیوں کو کل ریزویشن کا نصف ٹی ایس پی علاقے کو دینے کی مانگ کو تقویت فراہم کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کے بینر تلے ٹی ایس پی علاقے میں کو آرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں، جو اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے اس مطالبے کے لیے نوجوانوں میں عوامی بیداری پیدا کریں گے۔

جمعرات کو قبائلی لیڈروں کی ایک میٹنگ سینئر لیڈر رگھویر سنگھ مینا، سابق ایم پی تاراچند بھگورا اور سابق ایم ایل اے پونجی لال پرمار کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں ٹی ایس پی علاقے کے قبائلیوں کے ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹی ایس پی علاقہ کے قبائلیوں کے ریزرویشن کے مطالبے کے تعلق سے حکمت عملی بنانے، اس مطالبہ کو ایک قابل سطح تک مضبوطی سے پہنچانے اور اس سلسلے میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے ڈویژنل کنوینر کے طورپرسابق ایم پی رگھویر سنگھ مینا اور کوآرڈینیٹر ڈونگر پور کے ایم ایل اے گنیش گھوگرا کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress On EWS اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن ملنا چاہئے، کانگریس

اسی طرح ڈویژن کے تمام اضلاع میں کوآرڈینیٹرز تعینات کیے گئے۔ جس میں ڈونگر پور میں تاراچند بھگورا، بانسواڑہ میں نانالال نناما، پرتاپ گڑھ میں رام لال مینا، مانگی لال گراسیا ادے پور میں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈویژن کے تمام اسمبلی حلقوں کے موجودہ ایم ایل اے اور کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے امیدوار اپنی اسمبلی کے کنوینر ہوں گے، جو وقتاً فوقتاً اسمبلی سطح پر مذکورہ مطالبات کے لیے حکمت عملی بنائیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details