اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: محرم الحرام کے پیش نظر وزیر اعلی کو خط - SF Hasan Chishti wrote a letter to Ashok Gehlot

اجمیر شریف درگاہ کے خادم ایس ایف حسن چشتی نے محرم کی رسومات کو لے کر وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے, جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم کی رسومات ادا کروانے کی ہدایت اجمیر ضلع انتظامیہ کو دی جائے۔

اجمیر: محرم الحرام کے پیش نظر وزیر اعلی کو خط
اجمیر: محرم الحرام کے پیش نظر وزیر اعلی کو خط

By

Published : Aug 15, 2020, 9:14 PM IST

ریاست راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ کے خادم ایس ایف حسن چشتی نے محرم کی رسومات کو لے کر وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے, اس خط کے ذریعے چشتی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم کی مذہبی رسومات کو ادا کروانے کی ہدایت اجمیر ضلع انتظامیہ کو دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'اجمیر شریف میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ شریف اور مسلم علاقوں میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں کربلا کی مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور غم حسین منایا جاتا ہے, لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اجمیر ضلع انتظامیہ محرم کے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے ۔

ویڈیو
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'اجمیر درگاہ سے جڑے عاشق حسین محرم کی رسم منانے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ راجستھان کی وزیراعلی کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے محرم کی تعزیہ داری اور مجلس قائم کرنے کی اجازت دیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details