راجستھان میں کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ لوگوں کی مالی حالات خراب ہوتی نظر آرہی ہے۔
ایسے میں ہر ایک کی جانب سے حکومت راجستھان سے کوئی نہ کوئی مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
مسلم تیلی مہاپنچایت کے ریاستی صدر عبداللطیف آرکو ایسا ہی ایک مطالبہ اب مسلم تیلی مہاپنچایت کی جانب سے کیا گیا ہے۔
مسلم قوم کی تیلی برادری کی جانب سے حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہر انسان کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے حکومت راجستھان بجلی اور پانی کے بل تین ماہ کے لیے معاف کر دے۔
اس سلسلے میں مسلم تیلی مہاپنچایت کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔
مسلم تیلی مہاپنچایت کے ریاستی صدر عبداللطیف آرکو نے بتایا کہ موجودہ وقت میں جس طرح سے لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے اس سے ہر انسان کی مالی حالات خراب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں راجستھان حکومت سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی اور پانی کے بل معاف کر دیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ حکومت راجستھان ہمارے مطالبات کی جانب توجہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام لوگ حکومت کی جانب سے جو ایڈوائزری کورونا کو لے کر جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔