اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2022: جےپور سے عازمین کے لئے فضائی خدمات مہیا کرانے کا مطالبہ - عازمین کے لیے فضائی خدمات بحال کرنے کا مطالبہ

جے پور کے متعدد مقامات پر حج ٹریننگ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے حج کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ حطوط سے متعلق عازمین کو واقف کرایا جارہا ہے۔ Demand for Restoration of Air Services for Pilgrims

فضائی خدمات
فضائی خدمات

By

Published : May 16, 2022, 2:29 PM IST

عالمی وبا کورونا کے قہر کے بعد دو برس بعد حج 2022 کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر حج ٹریننگ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے متعدد مقامات پر حج ٹریننگ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے حج کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط سے متعلق عازمین کو واقف کرایا جارہا ہے۔ Demand for Restoration of Air Services for Pilgrims

فضائی خدمات

بتایا جارہا ہے کہ رواں برس راجستھان سے عازمین کو لے کر کوئی طیارہ سعودیہ کے لیے اڑان نہیں بھرےگا،دہلی،ممبئی اور لکھنو سے طیارے اڑانیں بھریں گی۔ حالانکہ عازمین اور سماجی تنظیموں کی جانب سے راجستھان حج کمیٹی اور مرکزی حج کمیٹی سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ جےپور سے ہی فضائی خدمات دستیاب کی جائیں۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ دو برس بعد یہ موقع آیا ہے، لیکن اس دوران راجستھان کے جو عازمین ہیں ان کے لیے جےپور سے سعودیہ کے لیے براہ راست طیارہ نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے ایئر پورٹ سے اگر یہاں کے عازمین جاتے ہیں تو انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کی مرکزی حج کمیٹی اور راجستھان حج کمیٹی کے عہدیداران اس جانب توجہ دیں گے اور پریشانی کا حل نکالا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details