راجستھان میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی جانب سے حکومت سے ممانیت ایکٹ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس مطالبے سے متعلق تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے عہدیداران نے راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد سے ملاقات کی۔
اس دوران تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے عہدیداران نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے نام ایک میمورنڈم صالح محمد کو سونپا، جس کے ذریعے ممانیت ایکٹ لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
راجستھان مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین مولانا فضل الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج چند لوگوں نے ملک بھر میں رسولﷺ کی شان گستاخی کرنے کا ٹرینڈ چلا رکھا ہے، جس سے ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو نقصان ہورہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم لوگوں نے آج راجستان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کے نام ایک میموریڈم اقلیتی وزیر سے محمد صالح کو پیش کیا ہے۔