ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں 29 اکتوبر اور یکم نومبر کو دو مرحلوں میں میونشیپل کارپوریشن کے انتخاب مکمل ہوئے تھے، جن کے نتائج تین نومبر کو جاری ہوئے تھے۔
جودھپور اور کوٹہ نگم میں مسلم میئر بنانے کا مطالبہ نتائج کے مطابق ان تینوں ہی شہروں میں کافی زیادہ تعداد میں مسلمان امیدواروں نے فتح حاصل کی تھی، ایسے میں تینوں ہی شہروں کے چھ نگر نگم میں سے تین نگر نگم میں مسلم میئر بنانے کا مطالبہ راجستھان کی مسلم تنظیموں نے کیا ہے۔
جے پور میں اس پورے معاملے کو لے کر باقاعدہ مختلف مسلم تنظیموں اور ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط بھی لکھا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔
جودھپور اور کوٹہ نگم میں مسلم میئر بنانے کا مطالبہ اس مہم کے تحت یہ کہا جارہا ہے کہ مسلمان ہمسایہ کانگریس کو حمایت دیتا ہوا نظر آیا ہے، اس لیے اس مرتبہ مسلم میئر ضرور بنانا چاہیے۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کی جانب سے وہ ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ ستر برس سے مسلمان کانگرس کو حمایت دے رہا ہے اور جے پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا جب کوئی مسلم امیدوار میئر بن سکتا ہے اس لیے جے پور، جودھپور اور کوٹہ نگر نگم میں مسلم میئر بنایا جائے۔
جے پور میں مسلم تنظیموں نے تین نگر نگم میں مسلم کو میئر بنانے کا مطالبہ کیا حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ اگر اس بار ان کے اس جائز مطالبہ کی جانب کانگریس توجہ نہیں دیتی تو آنے والے انتخاب میں کانگریس کے خلاف ہم لوگ ووٹ ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ اس پورے معاملے کے پیش نظر کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کو بھی خط لکھا جاچکا ہے۔