اردو

urdu

ETV Bharat / state

مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کا مطالبہ - Muslim community is fully implementing the lockdown

ملک میں لاک داؤن جاری ہونے کی وجہ سے ملک کے تمام مساجد میں پانچ سے زائد لوگوں کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس دوران ملک بھر سے عید الفطر کی نماز مساجد میں باجماعت ادا کرنے کے لئے کئی مسلم رہنماؤں سمیت دیگر خانقاہوں سے آواز بلند کی جا رہی ہے ۔

مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کا مطالبہ
مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 23, 2020, 5:50 PM IST

اجمیر: ملک میں لاک داؤن جاری ہونے کی وجہ سے ملک کے تمام مساجد میں پانچ سے زائد لوگوں کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس دوران ملک بھر سے عید الفطر کی نماز مساجد میں باجماعت ادا کرنے کے لئے کئی مسلم رہنماؤں سمیت دیگر خانقاہوں سے آواز بلند کی جا رہی ہے ۔

ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے پیش نظر مرکزی حکومت کی ہدایت پر مسلم طبقہ مکمل طور پر عمل کر رہا ہے تو وہی مساجد میں عوامی دوری کے ساتھ دس افراد کو باجماعت نماز ادا کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے ۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'شادی اور غم کے ماحول میں جس طرح سے 20 سے 50 لوگوں کو شرکت کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ویسے ہی مساجد میں نماز پڑھنے کی بھی اجازت دی جائے ۔

اس دوران پیر عبدالمنان شیخ, صوفی الطاف رضا قادری اور اجمیردرگاہ سے سید ایس ایف حسن چشتی نے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ 'وہ لاک ڈاؤن کا احترام کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں اور کورونا وائرس جیسی وبا سے محفوظ رہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details