ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلم سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کو ایک میمورنڈم دیا اور میمورنڈم میں یہ کہا گیا ہے کہ جو دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ کمیٹی ہے اس کمیٹی سے تولیت کو ختم کیا جائے۔
جب مسجد انتظامیہ کمیٹی جے پور کے سابق سیکریٹری انور شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے کسی بھی جائیداد کو فی سبیل اللہ کر دیتا ہے اور اس جائیداد پر کسی بھی خاص آدمی کو ہمیشہ کے لیے مقرر کر دینا غلط بات ہے۔
اس لیے آج ہم تمام لوگ یہاں پر پہنچے ہیں اور جو مسلم مسافر خانہ کمیٹی کے ساتھ میں تولیت الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے اس کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ ہمارا مطالبہ جائز ہے اس جانب وقف بورڈ کو توجہ دینی چاہیے اور ہم لوگوں کو آج راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی جانب سے یہ بھروسہ دلایا گیا ہے کہ ہم آپ لوگوں کے مطالبہ کو وقف کے ممبروں کے سامنے رکھیں گے۔