ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کو لیکر کافی ہلچل ہے۔ اس دوران متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
عوامی مسائل سے متعلق ووٹ کا مطالبہ ایسے میں جے پور گریٹر نگر نگم کے وارڈ 114 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر نامزدگی داخل کرنے کرشمہ خان پہنچی۔
عوامی مسائل سے متعلق ووٹ کا مطالبہ اس دوران کرشمہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ عوامی مسائل سے متعلق ووٹ کا مطالبہ عوام سے کریں گی۔ جس میں سڑک کی پریشانی، پانی، بجلی کی پریشانی اور دوسرے تمام مسائل شامل ہیں۔
کرشمہ خان کا کہنا ہے کہ آج ہمارے علاقے میں سڑکوں کی حالت کافی زیادہ خراب ہے۔ وہاں پر کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے۔ پانی کی کافی زیادہ پریشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بھاگ چند چوٹیہ قتل میں ایس او جی تحقیقات کا مطالبہ'
کرشمہ خان کا کہنا ہے کہ میں پہلی مرتبہ انتخابات میں اپنی قسمت آزماں رہی ہوں۔ میرے خاندان کے لوگوں نے مجھے کہا کہ انتخاب میں نامزدگی داخل کروں۔ اس لیے میں آج بی جے پی کی ٹکٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے پہنچی ہوں۔
عوامی مسائل سے متعلق ووٹ کا مطالبہ کرشمہ نے اپنی تعلیم کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ راجستھان کے جے پور سمیت جودھپور اور کوٹا نگر نگم میں 29 اکتوبر اور یکم نمبر کو دو مرحلوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے ہیں۔