دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال آج راجستھان کی دارالحکومت جے پور سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے، اروند کیجریوال گذشتہ دس روز سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منتقل تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ اروند کیجریوال جےپور میں 10 روزہ وپاسنا کورس میں شرکت کرنے کے بعد آج دوپہر 12 بجے کے قریب وہ جےپور ایئرپورٹ پہنچے اور دوپہر دو بجے کے فلائٹ سے دہلی کے لئے روانہ ہوگیے۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال جے پور سے دہلی کے لئے روانہ - دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال 10 روزہ وپاسنا کورس میں شرکت کے بعد آج دہلی واپس لوٹ گئے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ معلومات ٹویٹ کی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جے پور سے دہلی کے لئے روانہ
اس دوران اروند کیجریوال سے ملاقات کے لیے ان کے حمایتی کثیر تعداد میں گلتا جی پہنچے تھے، لیکن پولیس کی سخت نگرانی کی وجہ سے ان کی اروند کیجریوال سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں:
وہیں اروند کجریوال کی دہلی روانگی سے پہلے جے پور کے غلتا جی علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا، پولیس محکمہ کے کئی اعلیٰ افسران کیجریوال کو روانہ کرنے کے لیے غلتا جی پہنچے تھے۔