اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان حج کمیٹی کی تشکیل نو میں تاخیر - rajesthan news

راجستھان حج کمیٹی کے پانچ برس کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے حج کمیٹی کے تشکیل نو میں تاخیر کیا جارہا ہے۔ ایسے میں اب راجستھان حکومت پر سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگیا ہے۔

راجستھان حج کمیٹی کی تشکیل نو میں تاخیر
راجستھان حج کمیٹی کی تشکیل نو میں تاخیر

By

Published : Apr 5, 2021, 10:30 AM IST

ریاست راجستھان میں مرکزی حج کمیٹی کے پانچ برس کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد بھی نئے حج کمیٹی کی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجستھان حج کمیٹی کا پانچ برس کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن اب تک حکومت کی جانب سے نہ تو حج کمیٹی کے ممبر اور نہ ہی اس کا چیئرمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایسے میں اب راجستھان حکومت پر سوالیہ نشان ہونا لازمی ہے۔

اس تعلق سے راجستھان کے عوام کا کہنا ہے کہ 'ریاستی حکومت جب مرکزی حج کمیٹی کی انتخاب نہیں کرپارہی ہے تو پھر اقلیتوں کے لئے کیا کر رہی ہے۔ وہیں کئی لوگ حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرنے کے پیچھے راجستھان حکومت میں گروپ بندی بتارہے ہیں۔

راجستھان حج کمیٹی کے سابق چیئرمین امین پٹھان کا کہنا ہے کہ 'راجستھان حکومت اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے دو گروپ میں تقسیم ہو چکی ہے، اس لئے راجستھان حج کمیٹی اور مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب کرنا مشکل ہورہا ہے۔

سابق چیئرمین امین پٹھان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد از جلد راجستھان حج کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کرے تاکہ اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details