اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس - Khawaja Fakhruddin Gardizi death anniversary

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے دو مریدین کا عرس 24 اور25 رجب المرجب کو درگاہ اجمیر میں منایا جائے گا۔ یہ وہ خاص پیروکار ہے جو درگاہ کے خادموں کے دادا صاحب ہے۔ درگاہ کے خادم سید زادگان کے دادا صاحب حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے رشتہ میں بھائی ہیں۔

خواجہ غریب نوازرحمتہ اللہ علیہ کے دو مریدین کا عرس
خواجہ غریب نوازرحمتہ اللہ علیہ کے دو مریدین کا عرس

By

Published : Feb 15, 2023, 5:13 PM IST

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے دو مریدین کا عرس 24 اور 25 رجب المرجب کو درگاہ اجمیر میں منایا جائے گا۔ یہ وہ خاص پیروکار ہے جو درگاہ کے خادموں کے دادا صاحب ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ درگاہ کے خادم سید زادگان کے دادا صاحب حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے رشتہ میں بھائی ہیں۔ جن کا نام حضرت خواجہ فخرالدین گردیزی رحمتہ اللہ علیہ ہے۔اور حضرت شیخ محمد یادگار سبزواری رحمتہ اللہ علیہ سے درگاہ خادم شیخ زادگان ہے۔ ان دونوں بزرگوں کے دو روزہ عرس کے حوالے سے انجمن سید زادگان اور انجمن شیخ زادگان نے اپنے اپنے عرس کنوینر مقرر کیے ہیں۔

خواجہ غریب نوازرحمتہ اللہ علیہ کے دو مریدین کا عرس
24 رجب المرجب کو عرس کی خصوصی محفل ہوگی اور 25 رجب المرجب کو چادر کا جلوس ہوگا۔ انجمن سید زادگان کے کنوینر حاجی سید عمران چشتی نے بتایا کہ ان کے جد امجد دادا صاحب حضرت خواجہ فخرالدین گردیزی کا عرس ہر سال منایا جاتا ہے۔ جس میں عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔انجمن کی جانب سے نیاز و نظر کے ساتھ ساتھ صوفیانہ محفل اور چادر کا جلوس بھی نکالا جاتا ہے۔ حضرت گردیزی دادا صاحب کی مزار بیگمی دالان میں حضرت خواجہ غریب نواز کی مزار مبارک کے پہلو میں ہے۔جہاں خادم جماعت کے تمام بچے، ضعیف اور جوان حاضری دیتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔

حاجی سید عمران چشتی، عرس کنوینر نے کہا کہ رکن انجمن سید زادگان، درگاہ اجمیر اسی طرح خادموں کی دوسری انجمن شیخ زادگان کے دادا صاحب حضرت شیخ محمد یادگار سبزواری رحمتہ اللہ علیہ کا عرس بھی ایک ساتھ منایا جاتا ہے۔ حضرت سبزواری دادا صاحب کا مزار بھی درگاہ کی مسجد صندل خانہ کے قریب ہے۔ جہاں شیخ زادگان جماعت کے تمام خادم چادر چڑھاتے ہیں اور درگاہ کے محفل خانہ میں عام زائرین کے لیے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔ دادا صاحب کے عرس کے موقع پر چشتیہ سلسلہ کا شجرہ پڑھا جائے گا اور دعا خیر کے ساتھ نظر و نیاز اور صلاۃ و سلام پیش کر کے ملک میں امن و امان کی خصوصی دعا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details