ریاست راجستھان کی بیوروکریسی میں ایک بار پھر بڑا ردوبدل ہوا ہے۔ حال ہی میں چیف سکریٹری کے عہدے سے ہٹائے گئے ڈی بی گپتا کو اب وزیر اعلی گہلوت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی تین آئی اے ایس افسران کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ محکمہ ملازمت کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق دیویندر بھوشن گپتا کو وزیر اعلی کے مشیر کے طور پر فوری قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کی بیوروکریسی میں ایک بڑی تبدیلی کی تھی اور 103 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ اس میں سب سے بڑا نام چیف سکریٹری کے عہدے پر تعینات ڈی بی گپتا کا تھا۔