جے پور: راجستھان کے دوسہ میں چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم سب انسپکٹر (ایس آئی) کو پولیس سروس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی پی اومیش مشرا نے اس پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد جے پور رینج کے آئی جی امیش چند دتہ نے ملزم ایس آئی بھوپیندر سنگھ کو ہفتہ کی رات پولیس سروس سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
دراصل، یہ معاملہ جمعہ کو دوسہ میں سامنے آیا، جہاں 54 سالہ ایس آئی بھوپیندر سنگھ نے چار سال کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واقعے کی خبر پھیلنے کے بعد مقامی لوگوں نے زبردست ہنگامہ کیا۔ اس واقعے کے بعد ملزم بھوپیندر سنگھ نے خود کو تھانے کے ایک کمرے میں بند کر لیا تھا۔ مشتعل لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا، ملزم کو گھسیٹ کر باہر چوراہے پر لے گئے اور اس کی خوب پٹائی کی۔