اردو

urdu

ETV Bharat / state

Attempt to Kill Pregnant Daughter: باپ کی حاملہ بیٹی کو جان مارنے کی کوشش - نغمہ کو کچلنے کی کوشش

راجستھان کے بھرت پور میں ایک ہندو لڑکے سے شادی کرنے پر ناراض باپ نے اپنی ہی بیٹی کو آٹو سے کچل کر مارنے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس نے ایک ہندو لڑکے سے 'لومیرج' کی ہے، کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ اسے متعدد مرتبہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ متھورا گیٹ تھانہ کے انچارج رامناتھ نے بتایا کہ اس معاملے میں شوہر اور بیوی کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ Attempt to Kill Pregnant Daughter

باپ کی حاملہ بیٹی کو جان مارنے کی کوشش
باپ کی حاملہ بیٹی کو جان مارنے کی کوشش

By

Published : Jul 28, 2022, 7:45 PM IST

Updated : Jul 28, 2022, 7:51 PM IST

بھرت پور:راجستھان کے بھرت پور میں واقع سہیوگ نگر میں ایک باپ نے اپنی ہی حاملہ بیٹی کو آٹو سے کچلنے کی کوشش کی۔ حاملہ بیٹی نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ موقع پر لوگوں کی بھیڑ ہونے سے باپ آٹو لے کر فرار ہوگیا۔ شہر کے مالی محلہ نمک کٹرا کے رہنے والے نریندر کمار سینی و نغمہ خان ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ نغمہ اور نریندر کے اہل خانہ ان دونوں سے ناراض تھے۔ وہیں 22 فروری 2022 کو دونوں گھر سے بھاگ گئے۔ دونوں سے دہلی جاکر آریہ سماج مندر میں شادی کرلی۔ نغمہ کے والد اسلام خان نے لڑکے خلاف لڑکی کا اغوا کرنے اور بہلا پھسلا کر جبرا شادی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

باپ کی حاملہ بیٹی کو جان مارنے کی کوشش

پولیس کیس اور اہل خانہ کے ڈر سے لڑکا اپنی بیوی کو لے کر اپنے بڑے بھائی کے پاس مدھیہ پردیش کے کٹنی چلے گئے۔ اس کے بعد دو مہینے وہ متھورا میں رہے۔ اسی دوران نغمہ حاملہ ہوگئی۔ اس کے بعد دونوں شہر کے رنجیت نگر میں ایک کرائے کے مکان میں رہنے لگے۔ جمعرات کی دوپہر شوہر نریندر اپنی بیوی نغمہ کو ہسپتال لے گیا۔ وہیں ان دونوں پر نغمہ کے باپ کی نظر پڑی۔ نغمہ کے والد آٹو ڈرائیور ہیں۔ اسلام نے آٹو سے اپنی بیٹی کا پیچھا کیا۔ نریندر اور نغمہ ایک جوس کی دکان پر جوس پی رہے تھے، تبھی اسلام نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور اپنی بیٹی نغمہ کو کچلنے کی کوشش کی۔

نغمہ نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ وہیں اس موقع پر بھیڑ جمع ہوگئی اور اسلام وہاں سے فرار ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ آٹو میں اسلام کے ساتھ کئی اور لوگ بھی تھے۔ وہیں اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے دونوں کو پولیس اسٹیشن لے گئی۔پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں گھر چھوڑ آئی۔ متاثرین کا الزام ہے کہ نغمہ کے باپ آٹو میں ہتھیار بھی لے کر آئے تھے اور دونوں کو جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔ متھورا گیٹ تھانہ کے انچارج رامناتھ نے بتایا کہ نریندر اور نغمہ کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Curfew Imposed in Hanumangarh: ہنومان گڑھ میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، متعدد پولیس اہلکار زخمی

Last Updated : Jul 28, 2022, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details