اجمیر:اجمیر شریف درگاہ کمیٹی نے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ منی عرس یعنی محرم میں اس سال ملک بھر سے آنے والے زائرین کو ہر بار کی بہ نسبت اس برس بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس میٹنگ میں آئندہ منی عرس یعنی محرم کے مہینے میں زائرین کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درگاہ گیسٹ ہاؤس کے میٹنگ ہال میں ممبران جاوید پاریک، سید بابر اشرف نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ صدر رضوی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی جائے گی کہ آنے والے منی عرس یعنی محرم میں بڑی تعداد میں اجمیر آنے والے زائرین کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ کیونکہ محرم میں بارش کا موسم ہوگا اور حضرت بابا فرید رحمتہ اللہ علیہ کا عرس بھی منایا جائے گا، جس میں بڑی تعداد میں زائرین اجمیر آئیں گے۔
Dargah Committee meeting : اجمیر میں درگاہ کمیٹی کی میٹنگ - اجمیر نیوز
اجمیر شریف میں درگاہ کمیٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جو مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت آتی ہے۔ جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ Dargah Committee meeting at Ajmer
اجمیر میں درگاہ کمیٹی کی میٹنگ
اجلاس میں درگاہ کی سیکیورٹی اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Adil Chishti Seek Apology: عادل چشتی نے متنازع بیان سے متعلق معافی مانگی