اجمیر: اجمیر شریف میں موسلا دھار بارش کے سبب درگاہ میں گزشتہ دنوں ایک حجرہ کی چھت کا چھجا گر جانے سے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے 21 ہزار روپیہ کی مدد کی گئی ہے۔اجمیر کے جواہر لال نہرو ہاسپٹل (جے ایل این) پہنچ کر انجمن سید زادگان کے ممبران نے زخمی شخص سے ملاقات کی اور اس کی عیادت کی۔
ذرائع کے مطابق ضلع اجمیر کے سب سے بڑے ہاسپٹل میں زیرعلاج ملواری شخص کی طبیعت جاننے کے لیے درگاہ کے خادم سید معراج چشتی پہنچے, انہوں نے اپنی انجمن سید زادگان کے ممبران سید اسلم چشتی اور سید الطاف چشتی کو اس شخص کی حالت کی جانکاری دی۔ حاجی سید عمران چشتی کے مطابق زخمی شخص کو 21 ہزار روپیہ کی مدد دی گئی ہے اور علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔