اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ اجمیر: زائرین کو اب بہتر سہولیات فراہم ہوگی

اجمیر میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی درگاہ زیارت کے دوران انجمن کے عہدیداروں نے ان سے درگاہ، عرس کی رسومات اور زائرین کی سہولیات کو لے کر گفتگو کی۔

Visitors will now be provided better facilities
درگاہ اجمیر: زائرین کو اب بہتر سہولیات فراہم ہوگی

By

Published : Feb 17, 2021, 1:00 PM IST

خواجہ غریب نوازؒ کا 809واں عرس جاری ہے۔ عاشقان خواجہ کووڈ-19 گائیڈ لائن کے تحت حاضری کے لیے بارگاہ خواجہ میں پہنچے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی بھی وزیر اعظم کی جانب سے چادر لے کر پہنچے اور چادر پوشی کی تقریب عمل میں آئی۔

درگاہ اجمیر: زائرین کو اب بہتر سہولیات فراہم ہوگی

خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں پہنچنے والے لاکھوں زائرین کو اب بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہوگی۔ درگاہ کے خادموں کی انجمن شیخ زادگان کے سکریٹری احتشام چشتی نے زائرین کی سہولیات کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

اجمیر میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی درگاہ زیارت کے دوران انجمن کے عہدیداروں نے ان سے درگاہ اور درگاہ کی رسومات اور زائرین کی سہولیات کو لے کر گفتگو کی۔

احتشام چشتی نے بتایا کہ مختار عباس نقوی سے ہماری بات ہوئی انہوں نے ہمارے موجودہ کام کی ستائش کی اور وعدہ بھی کیا کہ زائرین کو بہتر سہولت فراہم کرنے میں وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔

غور طلب ہے کہ خواجہ غریب نواز کا عرس ہر برس اسلامی ماہ کے مطابق رجب کی 1 تا 6 تاریخ تک جاری رہتا ہے۔ بلکہ اس سے قبل سے ہی عرس کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں اور 6 رجب کے بعد بھی وہ سلسلہ کچھ روز تک جاری رہتا ہے۔

ان دنوں اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کا موقع ہے، ایسے میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details