اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ اجمیر شریف میں عرس کی اہم تقریبات کی تفصیلات - درگاہ اجمیر شریف

اجمیر شریف میں دنیا کے مشہور صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 808 ویں سالانہ عرس کا جھنڈا آئندہ کل درگاہ کے 85 فٹ بلند دروازے پر چڑھایا جائے گا۔

Syed qutubuddin

By

Published : Feb 19, 2020, 1:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:12 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع درگاہ اجمیر شریف میں 808واں سالانہ عرس منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں عرس کے لیے کیا اہتمام کیے گئے ہیں؟

اس سوال کے جواب کے لیے ہمارے نمائندے نے بالی وڈ دعاگو اور خادم اجمیر درگاہ سید قطب الدین سخی سے بات چیت کی۔

سید قطب الدین سخی کا کہنا ہے 'اس عرس شریف میں ملک بھر سے لوگ تشریف لا رہے ہیں۔ آئندہ کل جھنڈے کی رسم شروع ہو گی، اور اس کے بعد عرس کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'عرس کے دوران مختلف رسومات ادا کی جائیں گی، اس کے علاوہ لوگوں کے رہنے کے لیے بھی اچھا انتظام کیا گیا ہے'۔

عرس کی اہم تقریبات

پوری دنیا میں مشہور و معروف ولی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا 808 ویں عرس کا آغاز 24 فروری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئندہ کل عصر کی نماز کے بعد تقریباً 5.30 بجے پرچم کا جلوس درگاہ مہمان ہاؤس سے مکمل تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہوگا جو لنگر خانہ گلی ہوتے درگاہ کے نظام گیٹ سے داخل ہوکر بلند دروازہ پہنچ کر قریب سات بجے پرچم چڑھانے کی رسم مکمل کر لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ ابھی نہیں: ٹرمپ
حیدرآباد میں این آر سی پر عمل آوری؟

اس دوران درگاہ کے پیچھے پیر صاحب کی پہاڑی سے 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔ جھنڈے کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے درگاہ کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

پرچم کی روایتی رسم غوری خاندان کے پوتے فخرالدین غوری اور سید معروف احمد کی جانب سے اداکی جائے گی۔ اس سے پہلے جھنڈے کو چومنے کے لئے ہزاروں مسلمانوں کی دلچسپی رہتی ہے اور دھکا مکی عام طور سے دیکھا جاتا ہے۔

اسلامی کیلنڈر کے مہینہ جمادی الثانی کی 25 تاریخ کو پرچم چڑھانے کی روایت چلی آ رہی ہے، اس وجہ سے انگریزی تاریخ 20 فروری کو پرچم چڑھائے جانے کے ساتھ ہی عرس کا غیر رسمی طور پر آغاز ہو جائے گا۔ رجب ماہ کا چاند دکھائی دینے پر 24 یا 25 فروری سے عرس کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور زائرین کیلئے جنتی دروازہ بھی کھول دیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:12 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details