ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع کشن گڑھ میں آج صبح بجری سے بھرا ایک ڈمپر اور کار کی زبردست ٹکر ہو گئی۔
اس سڑک حادثے میں 5 افراد کے موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کشن گڑھ کے روپن گڑھ روڈ پر پیش آیا۔ کار میں سوار تمام افراد ضلع چورو کے رہائشی ہیں۔
ڈمپر اور کار کا تصادم، 5 افراد ہلاک اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ آج صبح قریب تین بجے ہوا۔ واقعے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تمام لاش کو روپن گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے مردہ گھر میں رکھا ہوا ہے۔
اس حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس پی کنور راشٹردیپ بھی موقع پرپہنچے۔ تھانہ روپن گڑھ کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔