اردو

urdu

Barmer Rape Case: عصمت دری کے بعد جلا دی گئی خاتون کی ہسپتال میں موت

اسپتال کے باہراحتجاج کرنے والے لواحقین نے ایک کروڑ روپے معاوضہ، سرکاری نوکری اورپولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Dalit Woman Raped And Set On Fire

By

Published : Apr 8, 2023, 2:00 PM IST

Published : Apr 8, 2023, 2:00 PM IST

عصمت دری کے بعد زندہ جلانے والی خاتون کی موت
عصمت دری کے بعد زندہ جلانے والی خاتون کی موت

باڑمیر:راجستھان کے باڑمیر ضلع میں جمعرات کو ایک شخص نے ایک خاتون کی عصمت دری کر کے اسے زندہ جلا دیا۔ عصمت دری کی شکار خاتون کی جمعہ کی رات دیر گئے جودھ پور کے ایک سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ خاتون کی موت کے بعد مشتعل لوگ مہاتما گاندھی اسپتال کے احاطے میں جمع ہوگئے اور ایک کروڑ معاوضہ، سرکاری نوکری اور دیگر کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔دوسری طرف بی جے پی نے اس واقعہ پر اشوک گہلوت حکومت کو گھیر لیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری مہاتما گاندھی اسپتال پہنچے۔ انہوں نے اس واقعہ کو لو جہاد کی مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایسے لوگ کھلے عام اس طرح کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔ وزیر کے سامنے متاثرہ کے رشتہ داروں نے پچ پدرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مدن لال پر الزام لگایا کہ اس نے اس واقعہ کے بعد ان پر مسلسل دباؤ ڈالا۔ ان کی زمینوں کے کاغذات تھانے لے گئے اور انہیں تھانے میں بٹھا بھی دیا گیا۔ سوسائٹی کے لوگ جمع ہوئے تو مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسپتال کے باہر احتجاج کرنے والے لوگوں نے ایک کروڑ روپے معاوضہ، سرکاری نوکری اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبہ پورانا ہونے پر لوگوں نے احتجاج سے اٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر چودھری نے الزام لگایا کہ ایسے میں بھی پولیس افسران سیاست کریں گے۔ گہلوت حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجندر راٹھور نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ بلوترا، باڑمیر میں ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کے بعد جلانے کا واقعہ گہلوت کے جنگل راج کی عکاسی کرتا ہے۔ چیف منسٹر اشوک گہلوت، جو راجستھان کے محکمہ داخلہ کے سربراہ بھی ہیں، ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کے لئے پوری طرح ذمہ دار ہیں۔

وزیر کیلاش چودھری نے موقع پر موجود پولیس افسران سے صاف صاف کہا کہ اس معاملے میں انصاف کیا جائے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کیلاش چودھری نے ٹویٹ کر کے اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور لکھا کہ آج ریاستی کانگریس کی غلط حکمرانی میں چل رہا یہ جنگل راج ریاست کے ہر عام آدمی اور وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے والے گہلوت کے لیے لعنت بن گیا ہے۔ ریاست نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

مزید پڑھیں:Mohan Bhagwat On Azan سنکھ، گھنٹی کی آواز بند ہوگئی، ملک میں صرف آذان کی آواز سنائی دیتی ہے، موہن بھاگوت

واضح رہے کہ جمعرات کو پڑوسی نوجوان نے پچپدرا تھانہ علاقہ میں خاتون کے گھر میں گھس کر عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ جب اسے لگا کہ وہ خاموش نہیں رہے گی تو ملزم نے متاثرہ لڑکی پر پتلا ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ متاثرہ کی چیخ و پکار سن کر جب اس کی بہن کمرے میں پہنچی تو ملزم اسے دھکا دے کر فرار ہوگیا۔ اہل خانہ پہلے متاثرہ کو بلوترا کے سرکاری اسپتال لے گئے جہاں سے اسے جودھ پور ریفر کر دیا گیا۔ خاتون کی جمعہ کو یہاں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details