اجمیر: مشہور صنعت کار انیل جندال کی بیٹی خوشی نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ 10 منٹ کے لئے گھر سے کہیں باہر گئی تھیں۔ اس وقت وہ گھر کو تالا لگا کر چلی گئی تھی ۔ اس کی دادی گن ونتی کے ساتھ گھر میں نوکر کرشنا بھی تھا۔ جسے دو تین ہفتے پہلے ہی کام پر رکھا گیا تھا۔ جب وہ گھر لوٹی تو اس نے 3 افراد کو گھر سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔ اسی درمیان ان کا نوکر کرشنا گھر پر نہیں ملا, جبکہ گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جہاں سامان اور الماریاں بھی بکھری پڑی تھیں۔Dacoity In Business Man House In Ajmer In Rajasthan
انہوں نے کہاکہ لٹیروں نے جندل کی ماں گن ونتی دیوی کو نشہ دے کر بے ہوش کردیا تھا۔ نوکری نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دے کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی کوتوالی تھانہ انچارج سدھیر کمار اپادھیائے اور سی او نارتھ چھوی شرما کی قیادت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں بے ہوش گن ونتی دیوی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔