راجستھان کے اجمیر میں واقع الور گیٹ تھانے میں آن لائن دھوکہ دہی سے معاملے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ Cyber Fraud In Rajasthan
ہیڈ کانسٹیبل سریندر نے بتایا کہ تھانہ علاقہ کے تحت دھولا بھاٹا کے رہنے والے انیل نے تھانے میں چکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ اس کا ایچ ڈی ایف سی بینک میں اکاؤنٹ ہے جن کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ چند روز قبل بغیر کسی لین دین کے اس کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے غائب ہو گئے۔