کسٹم ڈپارٹمینٹ نے جئے پور ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 3 مختلف فلائٹس سے کل 14 افراد کو گرفتار بھی کیا۔
محکمہ کسٹم نے جے پور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر 32 کلو سونا پکڑا ہے۔ یہ سونا دبئی سے جے پور لایا گیا تھا۔
اس دوران کسٹم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلروں سمیت 32 کلو گرام سونا بھی ضبط کیا ہے۔
اس کارروائی میں محکمہ نے تین فلائٹس سے مجموعی طور پر 14 اسمگلروں کو روک لیا ہے۔ ان اسمگلروں نے ایمرجنسی لائٹس کی بیٹریوں میں مجموعی طور پر 32 کلوگرام سونا چھپایا ہوا تھا جس کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
کسٹنم ڈپارٹمنٹ ضبط شدہ سونے کے ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' کے ذریعے بیرون ممالک پھنسے ہوئے بھاری شہریوں کو بھارت واپس لایا جا رہا ہے اور اسی مشن کے تحت آنے والے ان 14 افراد بھی شامل ہیں جنہیں اسمگلنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے