ضلع ٹونک کے مجسٹریٹ کے کے شرما نے کرفیو کے احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر بھی 10 اکتوبر تک روک لگا دی ہے۔ مال پورہ میں کل راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر ایک فرقہ کے لوگوں نے پتھراؤ کیا تھا۔ وہ لوگ راون کا پتلا جلانے نہیں دے رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں اطراف میں شدید جھڑپ کے بعد پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔
راجستھان کے ضلع ٹونک میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ - انٹرنیٹ خدمات پر بھی 10 اکتوبر تک روک
راجستھان میں ضلع ٹونک کے مالپورہ میں راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر پتھراؤ کیے جانے سے کشیدگی پیدا ہونے کے بعد آج صبح پانچ بجے سے غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
راجستھان کے ضلع ٹونک میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ
پولیس نے مظاہرین کو بھگا کر حالات کو قابو کیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بعد میں انتظامیہ کی نگرانی میں آج صبح چار بجے راون کا پتلا جلایا گیا اور اس دوران افراتفری مچی رہی۔ دریں اثنا، ممبر اسمبلی کنہیا لال کی قیادت میں تھانے پر دھرنا دیا گیا۔
واقعہ کے بعد کچھ لوگوں نے پرانے فسادات کی تصویریں وهاٹس ایپ پر بھیج کرکے کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی ہیں۔
Last Updated : Oct 9, 2019, 11:09 AM IST