اردو

urdu

ETV Bharat / state

CRPF Cop Shoots Himself: بیوی اور بیٹی کو یرغمال بنانے والے سی آر پی ایف جوان نے خودکشی کی

جودھ پور کے سی آر پی ایف کے تربیتی مرکز میں جوان نریش جاٹ نے خود کو گولی ماری۔ نریش جاٹ نے گذشتہ 17 گھنٹوں سے بیوی اور بیٹی کے ساتھ خود کو یرغمال بنا رکھا۔ فی الحال نریش جاٹ کا خاندان محفوظ ہے۔ CRPF Cop Shoots Himself

CRPF cop shoots himself in Jodhpur as 'rescue bid' goes in vain
سی آر پی ایف جوان نے خودکشی کی، بیوی اور بیٹی کو بنایا تھر یرغمال

By

Published : Jul 11, 2022, 4:08 PM IST

جودھ پور: راجستھان کے جودھ پور Jodhpur میں آج صبح سنٹرل ریزرو پولیس فورس CRPF کے ایک جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ CRPF Cop Shoots Himself

پولیس کمشنر روی دت گوڑ کے مطابق سی آر پی ایف جوان نریش نے اتوار کی رات سے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خود کو سی آر پی ایف کے تربیتی مرکز میں اپنے کوارٹر میں قید کر رکھا تھا۔ اس کے بعد سی آر پی ایف کے آئی جی اور ڈی آئی جی جیسے اعلیٰ افسران نے فون پر اسے راضی کرنے کی پوری کوشش کی۔ جوان کے والد اور بیوی نے بھی اسے سمجھایا۔

ویڈیو

پولیس کمشنر نے بتایا کہ جب سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے انہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی تو انہوں نے ایک بار اپنی شکایت لکھنا شروع کر دی لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود انہوں نے خود کو گولی مار لی۔ گوڑ نے کہا کہ ایف ایس ایل کی ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ویڈیو

بتایا جا رہا ہے کہ جوان کسی معاملے کو لے کر پریشان تھا اور اتوار کی شام 6 بجے اس نے خود کو اپنے کوارٹر میں قید کر لیا تھا اور ہوا میں گولی بھی چلائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details